جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

نئے گھریلو گیس کنکشن کا حصول!! درخواست دینے والے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

16 جنوری, 2026 11:19

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو نئے گیس کنکشنز کے معاملے پر غیر معمولی دباؤ کا سامنا ہے۔

کمپنی حکام کے مطابق ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہونے سے انتظامی مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر تقریباً چار لاکھ صارفین نے نئے کنکشن کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی نئے گیس کنکشنز کا عمل شروع ہوا، شہریوں نے بڑی تعداد میں فاسٹ ٹریک اور نارمل کیٹیگری میں درخواستیں جمع کروا دیں۔

فاسٹ ٹریک اسکیم کے تحت اب تک تقریباً 29 ہزار صارفین کو کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ اس کیٹیگری میں موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب ہے۔

اسی طرح نارمل میرٹ کی بنیاد پر بھی تقریباً تین لاکھ نئی درخواستیں موصول ہوئیں۔ حکام کے مطابق پرانے پیڈ ڈیمانڈ نوٹس رکھنے والے صارفین کے 36 ہزار کنورژن کیسز نمٹا دیے گئے ہیں۔ ان صارفین کو آر ایل این جی پر منتقل کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 64 ہزار سے زائد نئے آر ایل این جی کنکشنز فراہم کیے جا چکے ہیں۔ تاہم درخواستوں کی زیادہ تعداد کے باعث باقی صارفین کو مرحلہ وار کنکشن دیے جا رہے ہیں۔

کمپنی حکام نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر سے کام لیں۔ انتظامیہ کنکشنز کی فراہمی کے عمل کو تیز بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ صارفین کے تعاون سے ہی یہ عمل بہتر طریقے سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔