ٹیکس اصلاحات کی مثبت سمت، حکومتی اقدامات سے محصولات میں نمایاں اضافہ

ٹیکس اصلاحات کی مثبت سمت، حکومتی اقدامات سے محصولات میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد: اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں وفاقی حکومت نے ٹیکس اور لیویز کی مد میں 130 کھرب روپے (13 ٹریلین) سے زائد رقم جمع کی۔ وفاق کی جانب سے جمع کی گئی ٹیکس محصولات ملکی مجموعی پیداوار یعنی جی ڈی پی کے تقریباً 11.3 فیصد کے برابر ہے۔
موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے وفاقی ٹیکس وصولیاں جون 2028 تک جی ڈی پی کے 15 فیصد ہدف کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق وفاق کی طرز پر صوبائی حکومتوں کو ٹیکس موصولات کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں وفاق کے مقابلے میں مجموعی طور پر صرف 0.85 فیصد پر کھڑی ہیں، جبکہ ان کے پاس خدمات، زراعت جیسے دیگر مؤثر ٹیکس ذرائع موجود ہیں۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے زور دیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر مزید متوازن اصلاحات کے ذریعے ہر سطح پر ٹیکس وصولی کی کوشش کو مضبوط بنائیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











