نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد پرانے نوٹ استعمال ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

Will Old Currency Notes Be Valid After the Introduction of New Notes?
حکومت کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء سے متعلق عوام کے لیے ایک اہم وضاحت سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے نوٹ آنے کے بعد پرانے کرنسی نوٹ فوری طور پر بند نہیں کیے جائیں گے۔ انہیں مرحلہ وار ختم کیا جائے گا تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
حکومت نے 10 روپے سے لے کر 5000 روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان نوٹوں میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلی بار پلاسٹک یعنی پولیمر کرنسی نوٹ متعارف کروانے پر بھی کام جاری ہے۔ اس اقدام کا مقصد جعلی نوٹوں کی روک تھام اور کرنسی کو زیادہ محفوظ بنانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانے نوٹ ایک مقررہ مدت تک قابلِ استعمال رہیں گے۔ اس دوران شہری آسانی سے اپنے پرانے نوٹ بینکوں میں جمع کروا سکیں گے۔ اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کو اس عمل کے لیے واضح ہدایات اور ٹائم لائن دی جائے گی۔ تاکہ نوٹوں کی تبدیلی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جا سکے۔
امکان ہے کہ نئے ڈیزائن کے حامل کرنسی نوٹ سال 2026 کے دوران مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ حکام کے مطابق اس وقت ملک میں تقریباً 10 ہزار 260 ارب روپے مالیت کی کرنسی گردش میں ہے۔ اسی وجہ سے نوٹوں کی تبدیلی کے عمل کو بتدریج مکمل کیا جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









