استعمال شدہ گاڑی خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for people looking to buy used cars
وفاقی وزارتِ تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں، جس کے تحت اب “پرسنل بیگیج اسکیم” کے ذریعے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب بیرونِ ملک سے استعمال شدہ گاڑیاں صرف دو اسکیموں، یعنی ٹرانسفر آف ریزیڈنس اور گفٹ اسکیم کے تحت ہی منگوائی جا سکیں گی۔ ان اسکیموں کے تحت آنے والی گاڑی کو کم از کم ایک سال تک کسی اور کے نام منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔
حکام کے مطابق ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کے تحت گاڑی اسی ملک سے درآمد کی جا سکے گی جہاں متعلقہ پاکستانی مستقل طور پر مقیم ہو۔ اس کے علاوہ گاڑی کی درآمد کے لیے مقررہ مدت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ پہلے یہ مدت 700 دن تھی، جسے اب 850 دن کر دیا گیا ہے۔ اس مدت کا آغاز گڈز ڈکلیئریشن جمع کروانے کی تاریخ سے ہوگا۔
مزید یہ کہ اب ان اسکیموں کے تحت آنے والی گاڑیوں پر بھی وہی حفاظتی، ماحولیاتی اور تکنیکی معیار لاگو ہوں گے جو کمرشل درآمدات پر نافذ ہوتے ہیں۔ یہ معیار وزارتِ صنعت و پیداوار اور انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے مقرر کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ ای سی سی کی سفارشات کی منظوری دے چکی ہے، جس کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانی تین سال پرانی استعمال شدہ گاڑیاں گفٹ یا ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کے تحت پاکستان لا سکتے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












