ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری آگئی

Great news for people sending and receiving remittances
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کروا دی ہے، جس سے ترسیلاتِ زر بھیجنے اور وصول کرنے کا عمل مزید آسان ہو جائے گا۔
مرکزی بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کو ’’راست‘‘ ڈیجیٹل ادائیگی نظام استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کا مقصد عوام کو تیز، محفوظ اور کم خرچ سہولت فراہم کرنا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اجازت 15 جنوری 2026 کو ای پی ڈی سرکولر لیٹر نمبر 02 کے ذریعے دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد وہ افراد جو بیرونِ ملک سے رقم ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے وصول کرتے ہیں، اب اپنی رقم براہِ راست بینک اکاؤنٹس، مائیکرو فنانس بینکوں یا الیکٹرانک والٹس میں حاصل کر سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ترسیلاتِ زر کے عمل میں شفافیت بڑھے گی اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو بار بار کیش وصول کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ’’راست‘‘ نظام پاکستان کے جدید ڈیجیٹل مالیاتی ڈھانچے کی بنیاد ہے، جسے 2021 میں متعارف کروایا گیا تھا۔
مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کو فروغ دینا اس کے اسٹریٹجک پلان 2023 تا 2028 کا اہم حصہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت مالی شمولیت کو بڑھانا، رقوم کی منتقلی کو آسان بنانا اور غیر رسمی ذرائع کی حوصلہ شکنی کرنا شامل ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











