مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے ایک اور بُری خبر

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے ایک اور بُری خبر
کراچی میں سرکاری گندم کی ترسیل میں تاخیر کے سبب آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جس سے صارفین کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عبدالجنید کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم غذائیت سے خالی ہے اور اسے نئی گندم کے ساتھ ملا کر جو آٹا تیار کیا جا رہا ہے، وہ قیمت کے لحاظ سے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملوں کو بروقت گندم فراہم نہ کرنے کی وجہ سے کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عبدالجنید نے بتایا کہ کراچی کی فلور ملز نے سرکاری گندم کی ترسیل میں تاخیر سے متعلق کمشنر کراچی کو بھی تفصیلات فراہم کر دی ہیں تاکہ فوری اقدامات کیے جا سکیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گندم کی سپلائی میں تعطل برقرار رہا تو آئندہ چند ہفتوں میں آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس سے شہریوں کے لیے بنیادی ضروریات مہنگی ہو جائیں گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











