پیر، 19-جنوری،2026
پیر 1447/07/30هـ (19-01-2026م)

تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے!!! سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

19 جنوری, 2026 11:28

پاکستان میں اس ہفتے سونے کی قیمت میں 8600 روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موجودہ ہفتے میں فی تولہ سونا 481,862 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے فی تولہ سونے کی قیمت 473,262 روپے تھی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 413,118 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پچھلے ہفتے یہ قیمت 405,745 روپے تھی۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی سطح پر اس کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اس ہفتے سونے کی قیمت 4,595 ڈالر فی اونس رہی، جو پچھلے ہفتے 4,509 ڈالر فی اونس تھی۔ اس بڑھتی ہوئی عالمی قیمت کا اثر ملک میں بھی ظاہر ہوا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ موجودہ ہفتے میں فی تولہ چاندی 9,482 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ پچھلے ہفتے چاندی کی قیمت 8,465 روپے فی تولہ تھی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔