سولر پینل صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

Important news has arrived for solar panel users
وزارتِ توانائی کی ہدایات پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر گرین میٹرز کی تنصیب عارضی طور پر روک دی ہے، جس سے ہزاروں گھریلو اور صنعتی صارفین متاثر ہو گئے ہیں۔
اس فیصلے کے بعد وہ صارفین بھی پریشان ہیں جنہوں نے پہلے ہی سولر سسٹم نصب کر رکھا تھا اور گرین میٹر کے لیے درخواستیں جمع کروا چکے تھے۔
لیسکو حکام کے مطابق نیپرا کی جانب سے سولر گرین میٹرز کی اجازت موجود تھی، تاہم حالیہ دنوں میں وزارتِ توانائی کی طرف سے نئی ہدایات موصول ہونے کے بعد گرین میٹرز کی تنصیب فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ حکومتی احکامات کا پابند ہے، اسی لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔ اس دوران حکومت نئی سولر پالیسی تیار کر رہی ہے، جس کے بعد گرین میٹرز کی تنصیب سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے اعلان تک تمام درخواستیں مؤخر کر دی گئی ہیں۔
لیسکو کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف گھریلو صارفین پر نہیں بلکہ صنعتی صارفین پر بھی ہوگا۔ اس سے صنعتی شعبے میں متبادل توانائی کے استعمال کو وقتی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ کئی صنعتکاروں نے سولر سسٹم پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے، مگر گرین میٹر نہ لگنے کے باعث وہ فائدہ حاصل نہیں کر پا رہے۔
توانائی ماہرین کے مطابق بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عوام بڑی تعداد میں سولر انرجی کی طرف جا رہے تھے۔ ایسے میں گرین میٹرز پر پابندی سے صارفین میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











