آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Great News for Those Wanting to Buy Electric Bikes on Easy Installments
حکومت نے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کی اسکیم پر باقاعدہ عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت شہریوں کو الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈرز خریدنے کے لیے مالی سہولت دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کی الیکٹرک وہیکل ایڈاپشن پالیسی کے تحت اس منصوبے کا مقصد عام لوگوں کو سستی اور ماحول دوست سواری فراہم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت رواں مالی سال کے دوران تقریباً 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ جبکہ سال 2030 تک یہ رقم 100 ارب روپے سے زیادہ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں منظور شدہ درخواست گزاروں کو سبسڈی کی رقم منتقل کر دی گئی ہے۔
پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 41 ہزار الیکٹرک گاڑیوں کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔ ان میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس شامل ہیں جبکہ ایک ہزار رکشے اور لوڈرز بھی اسکیم کا حصہ ہیں۔ سبسڈی کی رقم براہِ راست اسٹیٹ بینک کے ذریعے مستحق افراد کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق الیکٹرک بائیکس پر 80 ہزار روپے تک سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ بینک لیز اسکیم کے تحت شہری آسان ماہانہ اقساط پر بائیکس اور رکشے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اقدام سے متوسط طبقے کے لیے الیکٹرک سواری خریدنا مزید آسان ہو گیا ہے۔
دوسرے مرحلے میں حکومت کا منصوبہ ہے کہ مزید 78 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں کو سبسڈی فراہم کی جائے۔ تاہم صرف وہی گاڑیاں اس سہولت کی اہل ہوں گی جو باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہوں گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












