سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر آگئی

Bad News for Those Planning to Install Solar Systems
شہر کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں 10 روپے فی واٹ کے حساب سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 30 روپے فی واٹ سے بڑھ کر 40 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث سولر سسٹمز کی مجموعی لاگت بھی بڑھ گئی ہے۔ ایک مکمل سولر سسٹم کی قیمت میں 2 لاکھ روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نئے نرخوں کے مطابق 5 کلوواٹ آن گرڈ سسٹم کی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے، 7 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 7 لاکھ 50 ہزار روپے، 10 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 11 لاکھ روپے، 12 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار روپے اور 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں صرف آن گرڈ سسٹمز کے لیے ہیں۔ ہائبرڈ سسٹمز لگوانے والے صارفین کو بیٹریوں کی مد میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔
مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود سولر توانائی کی طلب کم نہیں ہوئی۔ صارفین بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کی وجہ سے اب بھی سولر سسٹمز کی طرف راغب ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










