پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے!!! سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوگیا

Gold prices record another significant drop
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 900 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 9345 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔ فی اونس سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت بھی 108 ڈالر تک پہنچ گئی، جو تقریباً 4 فیصد کا اضافہ ہے۔
پاکستانی مارکیٹ میں بھی عالمی منڈی کے اثرات واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,500 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 521,162 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 10 گرام سونے کے دام بھی 5,583 روپے بڑھ کر 446,812 روپے ہو گئے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی کے دام 526 روپے بڑھ کر 10,801 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 65 ڈالر مہنگا ہو کر 4,988 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح تک جا پہنچا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی طلب میں اضافہ اور سرمایہ کاری کے رجحانات اس قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











