سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

Another bad news for solar power users
ملک بھر میں سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے تحت صارفین سے ایکسپورٹ شدہ بجلی کی خریداری کی قیمت میں مزید کمی کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ شدہ بجلی کے یونٹس کی قیمت 66 پیسے فی یونٹ کم کر کے 27 روپے سے کم کر کے 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کر دی گئی ہے۔ نیپرا نے اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔
پاور کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ سے نئے ٹیرف کے مطابق صارفین کے بل تیار کیے جائیں گے۔ اس کمی کے باعث سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے بجلی بلوں میں کریڈٹ کی شرح بھی کم ہو جائے گی، جس سے انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ابتدائی طور پر حکومت نے صارفین سے 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی خریدی، لیکن حالیہ کمی کے بعد سولر صارفین میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف صارفین کے فوائد کم ہوں گے بلکہ سولر انرجی کے فروغ پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












