تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا انتہائی اہم فیصلہ

Ramzan Nigehban Package: How to get Rs. 10,000?
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اگر یہ جائزہ کامیابی سے مکمل ہو گیا تو پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔ حکام کے مطابق حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے عوام، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف ملے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر مذاکرات کے لیے نئی ترجیحات طے کی گئی ہیں۔ وزیراعظم کی سربراہی میں وفد نے آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے بھی ملاقات کی اور آئندہ دو ہفتوں میں تجاویز طلب کر لیں۔ حکومت نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ریلیف دینے پر راضی کرنے کے لیے ٹھوس تجاویز اور سفارشات پیش کی جائیں گی۔
صنعتی شعبے کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے بھی تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں صنعتوں کی بحالی اور اقتصادی ترقی کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ پلان میں تیز معاشی ترقی، قرض پروگرام کے تحت تعاون اور صنعتی ریلیف کے متبادل اقدامات شامل ہوں گے۔
مزید برآں، آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے بھی تجاویز طلب کی ہیں، جس پر ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ رواں مالی سال دیگر ذرائع سے ٹیکس آمدنی بڑھائی جائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ معیشت کو مستحکم کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











