سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Gold prices in Pakistan Today - January 29, 2025
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 21 ہزار 200 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 21 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار175 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 212 ڈالر اضافے کے بعد 5505 ڈالر ہو گئی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











