بڑی خوشخبری؛ 3 لاکھ روپے تک بلاسود قرض!!! حکومت سے قرض کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ مکمل طریقہ جان لیں

Interest-Free Loan Up to 300,000 Rupees! Learn How to Get a Loan from the Government
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ روپے تک بلا سود فراہم کیے جائیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے پرواز کارڈ، راہ روزگار اور اسکل ڈیولپمنٹ پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کو تعلیم یافتہ اور ہنرمند بنانا ہے تاکہ وہ خود مختار اور بااختیار بن سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ مالی معاونت میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ہر نوجوان کو اس کے حق تک آسانی سے رسائی حاصل ہو۔
تقریب میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری کیے جائیں گے تاکہ وسائل کی کمی کی وجہ سے کوئی نوجوان پیچھے نہ رہ جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ صوبے کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ چیف منسٹر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک دو لاکھ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی جا چکی ہے۔ ایک ہزار نوجوانوں کو گارمنٹس کے شعبے میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف ہنر سکھا رہی ہے بلکہ نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔ ای کامرس کے شعبے میں بھی نوجوان اپنی مہارت کے مطابق کام کر کے معاشی طور پر مستحکم ہو رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ صوبے کے تمام وسائل عوام کی خدمت میں استعمال کیے جا رہے ہیں، جبکہ موبائل پولیس اسٹیشن عوام کے مسائل براہِ راست گھروں کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت کی دنیا بھر میں مانگ ہے اور صرف تربیت کے ذریعے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو منوا سکتے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











