عالمی منڈی میں سونا سستا، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

Gold prices drop sharply after historic increase
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک دن کے دوران 4 فیصد سے زائد کمی آئی، اور یہ 5 ہزار 150 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔ یہ قیمت 5 ہزار 594 ڈالر کی حالیہ ریکارڈ سطح سے نیچے آ گئی ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ صرف 29 دنوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے سے بڑھ کر 5 لاکھ 72 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔ ماہرین کے مطابق ایک سال کا اضافہ صرف ایک ماہ میں ریکارڈ کیا گیا، جو سونے کی تاریخ میں ایک غیر معمولی رجحان ہے۔
اس کے علاوہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ برینٹ خام تیل 71 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 65.56 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یہ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
عالمی منڈی کے اثرات کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔ ابتدائی ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل اور دیگر مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم انڈسٹری نے قیمتوں کے بارے میں ورکنگ پیپر آگے بھیج دیا ہے۔ ابتدائی حساب کتاب کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے اضافہ متوقع ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











