پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

Big News Regarding Petroleum Products Released
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان تناؤ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں، جس کا اثر پاکستان میں بھی نظر آ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم فروری 2026 سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
حکام کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 47 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہونے اور خطے میں غیر یقینی صورتحال کے باعث یہ اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔
اگر قیمتوں میں یہ اضافہ نافذ ہو جاتا ہے تو اس کا براہِ راست اثر ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑ سکتا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










