جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

31 جنوری, 2026 11:11

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 25 ہزار 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 25 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 12 ہزار 862 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی2ہزار63روپے کم ہوکر 9ہزار6روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا255ڈالر کم ہوکر 4895ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔