جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچ گئے

01 فروری, 2026 13:08

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچ گئے، عالمی بینک کے صدر 4 فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

عالمی بینک کے صدر اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں پاکستان میں معاشی اصلاحات، بھارت سے جاری آبی تنازع پر بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے صدر کی وزیر اعظم، وزیر خارجہ  سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں، اس کےعلاوہ اجے بنگا کو معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عملدرآمد میں اہم پیش رفت متوقع ہے، عالمی بینک اس فریم ورک کے تحت 2035 تک پاکستان کو 20ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔