یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big News for Utility Stores Employees: Major Announcement Made
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے خصوصی مالی پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ملازمین کی مالی سہولت اور حقوق کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔
معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کی زیر صدارت ایک اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور نیشنل ورکرز یونین کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت متاثرہ ملازمین کو کمپنسیٹری پیکیج کے چیکس کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اہل ملازمین کو پیکیج کی ادائیگی مرحلہ وار کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 40 فیصد اور بعد میں 30-30 فیصد کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سال 2024 اور 2025 کے سالانہ انکریمنٹس بھی اس پیکیج میں شامل ہیں۔
ہارون اختر نے کہا کہ حکومت مالی تعاون فراہم کرے گی تاکہ تمام ملازمین کو بروقت ادائیگیاں یقینی بنائی جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اپنے مزدوروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے حقوق کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










