سونے کی قیمت میں تاریخ کی تیسری سب سے بڑی کمی ریکارڈ

Gold prices in Pakistan Today - February 6, 2025
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 21 ہزار 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 21 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 347 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف ایک تولہ چاندی1430 روپے کی کمی کے بعد 7825 روپے تک گرگئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












