ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا

07 فروری, 2026 10:11

گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کا عمل اس وقت تک شروع نہیں کیا جائے گا جب تک وفاقی کابینہ سے باقاعدہ منظوری حاصل نہ ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تمام قانونی اور انتظامی مراحل مکمل کرنا ضروری ہے، تاکہ کسی قسم کی ابہام پیدا نہ ہو۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سخت مانیٹری پالیسی پر معاہدہ ہے۔ اسی پالیسی کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ برآمدات میں کمی آئی ہے، تاہم اس کے باوجود مجموعی معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ملکی قرضہ ستمبر 2027 تک رول اوور ہو جائے گا۔ گورنر کے مطابق چھ ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی پہلے ہی کی جا چکی ہے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران مزید چار سے ساڑھے چار ارب ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔