پیر، 9-فروری،2026
پیر 1447/08/21هـ (09-02-2026م)

تاریخی اضافے کا سلسلہ جاری!!! سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

09 فروری, 2026 10:03

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر، 9 فروری 2026 کو پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند سطح پر برقرار رہی۔

 آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گے، جس کے بعد نئے نرخ جاری کیے جائیں گے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 256 روپے رہی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کی ایک تولہ چاندی 8 ہزار 269 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 89 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی طلب کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہتا ہے۔ سرمایہ کار روزانہ کی بنیاد پر نرخوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔