گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان

Great news for car enthusiasts in Pakistan; popular company makes an important announcement
ہنڈائی پاکستان نے ایلانٹرا ہائبرڈ گاڑی کے لیے اقساطی خریداری کا منصوبہ متعارف کروا دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت صارفین مختلف مدت اور ماہانہ ادائیگی کے آپشنز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔
ایلانٹرا ہائبرڈ 1.6 HEV کی ایکس فیکٹری قیمت 98 لاکھ 95 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ خریدار اپنی ڈاؤن پیمنٹ اور قرض کی مدت کے مطابق اقساطی منصوبے منتخب کر سکتے ہیں۔
12 ماہ کے منصوبے میں 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ صارفین کو 39 لاکھ 58 ہزار روپے پیشگی ادا کرنے ہوں گے اور ماہانہ قسط 5 لاکھ 19 ہزار 750 روپے ہوگی۔ اگر ڈاؤن پیمنٹ 50 فیصد ہو تو پیشگی رقم 49 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہوگی اور ماہانہ قسط 4 لاکھ 28 ہزار 958 روپے مقرر ہے۔
18 ماہ کے پلان میں 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ پیشگی 39 لاکھ 58 ہزار روپے ہوگی اور ماہانہ قسط 3 لاکھ 46 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے۔ 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے آپشن میں پیشگی رقم 49 لاکھ 47 ہزار 500 روپے اور ماہانہ قسط 2 لاکھ 85 ہزار 972 روپے ہوگی۔
کمپنی نے 24 ماہ کے منصوبے کا بھی آپشن دیا ہے، جس میں 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ ضروری ہے۔ اس منصوبے میں صارفین کو 61 لاکھ 67 ہزار روپے پیشگی ادا کرنے ہوں گے اور ماہانہ قسط 1 لاکھ 64 ہزار 917 روپے ہوگی۔
ہنڈائی کے مطابق ایلانٹرا ہائبرڈ کے ساتھ گاڑی پر 4 سال یا ایک لاکھ کلومیٹر کی وارنٹی جبکہ بیٹری پر 8 سال یا 1 لاکھ 60 ہزار کلومیٹر کی وارنٹی دی جا رہی ہے۔ اقساطی منصوبوں پر مخصوص شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











