سونے اور چاندی کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

Gold buyers beware!!! Big news on price fluctuations and recent changes in rates
بین الاقوامی منڈی میں قیمتی دھاتوں اور خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور عالمی معاشی عوامل اس دباؤ کی بڑی وجہ بتائے جا رہے ہیں۔
سونے کی قیمت میں ایک فیصد کمی کے بعد فی اونس سونا 5,016 ڈالر پر آ گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں 2.5 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد فی اونس چاندی 81.31 ڈالر پر دستیاب ہے۔
29 جنوری کو سونے کی قیمت 5,594 ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 121 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم حالیہ دنوں میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔
پلاٹینم کی قیمت میں بھی 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اب یہ 2,088 ڈالر فی اونس پر ہے۔ پلاڈیم کی قیمت کم ہو کر 1,710 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ برینٹ کروڈ آئل 68.79 ڈالر فی بیرل پر اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 64.13 ڈالر فی بیرل پر دستیاب ہے۔
ادھر یورپی یونین نے روسی تیل پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں، جس کے اثرات عالمی توانائی مارکیٹ پر متوقع ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں عالمی سیاسی اور معاشی حالات کے پیش نظر تیل اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











