بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

سونے اور چاندی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی! آج فی تولہ مزید کتنا مہنگا ہوا؟ جانیے

11 فروری, 2026 13:02

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے ہو گئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔