رمضان المبارک میں حکومت سے 10 ہزار روپے کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

How to get 10,000 rupees from the government during Ramadan?
پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں مالی معاونت کے لیے ایک نیا پروگرام "مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000” متعارف کروایا ہے۔ یہ پروگرام یکم رمضان المبارک سے فعال ہوگا اور ضرورت مند خاندان 24 گھنٹے کے اندر مالی مدد حاصل کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق اس پروگرام کے تحت مالی مشکلات کا شکار افراد کو ایک وقت میں 10 ہزار روپے تک امداد دی جائے گی۔ درخواست گزار اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ویب پورٹل یا موبائل ایپ پر رجسٹر ہو کر آسانی سے مدد حاصل کر سکیں گے۔
حکومت نے پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے لائیو ٹریکنگ سسٹم متعارف کروایا ہے۔ ڈیجیٹل ریکارڈ کے ذریعے تمام درخواستیں مانیٹر کی جائیں گی تاکہ بروقت اور درست امداد فراہم کی جا سکے۔ رجسٹرڈ درخواست گزار کو 24 گھنٹوں کے اندر رقم ٹرانسفر کی جائے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










