بینک لون کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great news for those seeking bank loans
نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2026 میں پرائیویٹ سیکٹر کے قرضوں کا حجم 10 ہزار 342 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ پچھلے سال جنوری 2025 میں یہ حجم 9 ہزار 706 ارب روپے تھا، یعنی سالانہ بنیاد پر 6.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گاڑیوں کی فنانسنگ میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جنوری 2026 میں آٹو فنانسنگ 328 ارب روپے تک پہنچ گئی، جبکہ جنوری 2025 میں یہ 242 ارب روپے تھی، جس کا مطلب ہے کہ سالانہ بنیاد پر 35.8 فیصد اضافہ ہوا۔ ماہانہ بنیاد پر بھی آٹو فنانسنگ میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق شرح سود کم ہونے کی وجہ سے آٹو فنانسنگ میں مسلسل بہتری کا رجحان ہے۔
اسی دوران بزنس قرضوں میں بھی اضافہ ہوا اور جنوری 2026 میں یہ 5.3 فیصد بڑھ کر مزید فعال ہوا۔ پرسنل فنانسنگ میں نمایاں 16.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کنزیومر فنانسنگ بھی 20.5 فیصد تک بڑھ گئی اور کریڈٹ کارڈ کے استعمال میں 30 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








