بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

سیونگ اکاؤنٹس میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟ رواں سال کا نصاب جاری

18 فروری, 2026 13:32

وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے۔

 ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ کے مطابق سال 2026 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم رمضان کو کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم اگر 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے سے کم ہو تو اس پر زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔ یکم رمضان المبارک کو تمام سیونگ اکاؤنٹس اور نفع و نقصان میں شراکت دار اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔ کٹوتی کی گئی رقم اسٹیٹ بینک میں موجود سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے گی۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یکم رمضان کو تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹس کی جانچ کر لیں تاکہ زکوٰۃ کی کٹوتی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

یہ اقدام زکوٰۃ کی ادائیگی کو منظم اور شفاف بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ تمام مستحقین تک یہ رقم بروقت پہنچ سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔