بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

18 فروری, 2026 12:51

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,933 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,300 روپے بڑھ کر 516,062 روپے کی سطح پر آگئی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1,114 روپے اضافے کے بعد 442,439 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 32 روپے اضافے کے ساتھ 8,046 روپے پر پہنچ گئی جبکہ فی دس گرام چاندی 28 روپے بڑھ کر 6,898 روپے کی سطح پر رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ کے اثرات مقامی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں، اور سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کے لیے اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔