بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

رمضان ریلیف پیکج؛ حکومت سے 13 ہزار روپے کس طرح حاصل کریں؟ اپلائی کا آسان طریقہ جان لیں

18 فروری, 2026 13:06

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے 38 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کا مہینہ برکتوں کا مہینہ ہے اور اس میں دولت کا صحیح استعمال اور ضرورت مندوں کی مدد ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جاتا تھا، مگر اس کا نظام فرسودہ اور غیر شفاف تھا۔ اشیائے خوردونوش کی کوالٹی ناقص تھی اور خریداری کا عمل شہریوں کے لیے دشوار تھا۔ گزشتہ سال اس نظام کو ختم کر کے ڈیجیٹل ریلیف پروگرام متعارف کروایا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال ڈیجیٹل نظام کے ذریعے 20 ارب روپے شفاف اور بلا تاخیر مستحقین تک پہنچائے گئے۔ اس سال ریلیف پیکیج 38 ارب روپے کا ہے، جو نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ادائیگیاں بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کو بلا امتیاز اور بلا تفریق 13 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ پروگرام پر موثر عمل درآمد کے لیے اس کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا تاکہ ریلیف بروقت اور شفاف انداز میں پہنچ سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔