سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کا سلسلہ جاری؛ نئی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

Gold prices in Pakistan Today - February 21, 2025
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا 6 ہزار 87 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 71 ڈالر مہنگا ہو کر 5108 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ایک تولہ چاندی 374 روپے مہنگی ہو کر 8948 روپے پر پہنچ گئی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











