ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

24 فروری, 2026 09:23

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں باسٹھ سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت اکہتر ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت سینتیس سینٹ اضافے کے بعد چھیاسٹھ اعشاریہ اٹھائیس ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے ملکی امور علی لاریجانی کے سپرد کر دیئے

اس صورتحال کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے کوئی معاہدہ نہ کیا تو اس کے لیے نتائج بہت برے ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے پاس بڑی تعداد میں طویل اور کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل موجود ہیں جو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔