ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

ہونڈا کا موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

24 فروری, 2026 12:46

اٹلس ہونڈا نے یکم مارچ 2026 سے اپنی مشہور موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس قیمت میں کمی کا اطلاق تمام مشہور ماڈلز پر ہوگا، جس میں سی ڈی 70، سی جی 125 اور دیگر ماڈلز شامل ہیں۔

ریٹیل پرائس لسٹ کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 900 روپے اور سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سی جی 125 ایس کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے جبکہ سی جی 125 ایس گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

ہونڈا سی بی 125 ایف کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 900 روپے، سی جی 150 کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 900 روپے اور سی بی 150 ایف کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہونڈا کی الیکٹرک بائیک آئیکون ای کی قیمت صرف 3 لاکھ 95 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ اس ماڈل میں سیلز ٹیکس کی شرح تقریباً ایک فیصد ہے، جس کی وجہ سے یہ پیٹرول کے خرچ سے بچنے والے افراد کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔