ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

سوزوکی GD 110S خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

25 فروری, 2026 10:48

ملک میں موٹرسائیکلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بینکوں کے بلند سود کی شرح کے باعث عام شہری کے لیے نئی بائیک خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ اس صورتحال میں سوزوکی پاکستان نے صارفین کے لیے ایک پیش کی ہے۔ کمپنی نے اپنی مقبول موٹرسائیکل GD 110S پر زیرو فیصد مارک اپ آفر متعارف کروائی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس اسکیم کے تحت خریدار بائیک قسطوں پر حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں کسی قسم کا اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ آفر ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو بائیک کی مکمل قیمت ایک ساتھ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، مگر اضافی مالی بوجھ سے بھی بچنا چاہتے ہیں۔

سوزوکی GD 110S کی موجودہ قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس اسکیم میں مارک اپ مکمل طور پر صفر فیصد رکھا گیا ہے، یعنی صارفین وہی قیمت ادا کریں گے جو نقد خریداری پر ہے۔

خریداروں کو بائیک حاصل کرنے کے لیے 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنا ہوگی، جو تقریباً 92 ہزار 475 روپے بنتی ہے۔ باقی رقم آسان 24 ماہ کی اقساط میں ادا کی جا سکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق ماہانہ قسط تقریباً 10 ہزار 300 روپے سے شروع ہوتی ہے، تاہم حتمی رقم منتخب پلان کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

پاکستان میں مہنگائی اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث موٹرسائیکل اب ایک ضروری شے بن چکی ہے۔ سرکاری و نجی ملازمین، طلبہ اور کاروباری افراد سب سفر کے اخراجات کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل کو ترجیح دیتے ہیں۔

روایتی بینک فنانسنگ کے ذریعے بائیک خریدنے پر خریدار کو اصل قیمت کے علاوہ سود بھی ادا کرنا پڑتا ہے، جس سے مجموعی رقم کافی بڑھ جاتی ہے۔ تاہم سوزوکی کی زیرو مارک اپ اسکیم میں صارفین وہی قیمت ادا کریں گے جو نقد خریداری پر مقرر ہے، فرق صرف اتنا ہوگا کہ ادائیگی آسان ماہانہ اقساط میں کی جا سکتی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔