ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

سونے اور چاندی کی قیمتوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے

25 فروری, 2026 15:00

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج بھی نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آج سونا 1300 روپے فی تولہ مہنگا ہوا، جس کے بعد فی تولہ نئی قیمت 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔ گزشتہ چھ دنوں کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ میں مجموعی طور پر 25 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہو چکا ہے، جس سے خریداروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ رہے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 5185 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔