سونے کی قیمت میں اچانک کمی ہوگئی

Gold prices in Pakistan Today - February 21, 2025
ملک میں سونے کی قیمت میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمی کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے پر آ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث سونے کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












