ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

کم آمدنی والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

27 فروری, 2026 08:33

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے لیے 38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ رقم مستحق خاندانوں تک جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال فی کس امدادی رقم کو گزشتہ برس کے 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 13 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا مقصد رمضان کے بابرکت مہینے میں کم آمدنی والے افراد کو براہ راست مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم نے اس پیکج کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اور جامع رمضان ریلیف منصوبہ قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل طریقہ کار سے لوگوں کو لمبی قطاروں میں لگنے سے نجات ملی ہے۔ اس طریقے سے مستحق افراد کی عزت نفس بھی محفوظ رہتی ہے۔ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے نقد رقم براہ راست مستحق افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 8 رمضان تک 64 فیصد مستحق خاندانوں کو رقم موصول ہو چکی ہے۔ باقی افراد کی تصدیق اور جانچ پڑتال کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس سال 12 بینک اور فنانشل ٹیکنالوجی کمپنیاں اس پیکج کی تقسیم میں حکومت کے ساتھ شامل ہیں۔ اب تک رمضان ریلیف پیکج کے تحت 11 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل لین دین مکمل ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم رمضان پیکیج، طریقہ کار اور اہلیت کی شرائط سامنے آ گئیں

اہل افراد اپنی CNIC نمبر 9999 پر SMS بھیج کر درخواست دے سکتے ہیں اور سسٹم سے تصدیقی پیغام وصول کرنے کے بعد اہلیت کی جانچ SMS کے ذریعے کی جا سکے گی۔

اہلیت کے لیے شرائط یہ ہیں کہ درست شناختی کارڈ کا حامل ہو، کم آمدنی یا مستحق گھرانہ ہو، فعال ٹیکس دہندہ نہ ہو،سرکاری ملازم نہہو، ڈیٹا سرکاری فلاحی ریکارڈ سے مطابقت رکھتا ہو۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔