ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ؟ بڑی خبر آگئی

27 فروری, 2026 08:19

ملک میں 10 روپے کے نوٹ کو مرحلہ وار ختم کرنے سے متعلق حکومتی سطح پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کرنسی مینجمنٹ پر اپنی رپورٹ کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ اس رپورٹ کی تیاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن سے متعلق قوانین کے تحت کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 روپے کا نوٹ بہت جلد خراب ہو جاتا ہے۔ اس کی اوسط عمر صرف 6 سے 9 ماہ بتائی گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں 10 روپے کا سکہ 20 سے 30 سال تک استعمال میں رہتا ہے۔ اس فرق کی وجہ سے حکومت کو ہر سال بڑی رقم نوٹوں کی چھپائی اور تبدیلی پر خرچ کرنا پڑتی ہے۔

دستاویز کے مطابق ملک میں ہر سال چھپنے والے نوٹوں کا تقریباً 35 فیصد حصہ صرف 10 روپے کے نوٹوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس وجہ سے چھپائی کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔ حکومت کو ہر سال 10 روپے کے نوٹ کی تیاری، ترسیل اور خراب ہونے والے نوٹوں کی تبدیلی پر 8 سے 10 ارب روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر 10 روپے کے سکے کو مکمل طور پر رائج کر دیا جائے تو آئندہ دس برس میں 40 سے 50 ارب روپے تک بچت ممکن ہے۔ حکام کے مطابق اگرچہ سکے بنانے کی ابتدائی لاگت زیادہ ہوتی ہے، مگر یہ کئی دہائیوں تک چلتے ہیں۔ اس طرح بار بار نئی چھپائی کی ضرورت نہیں پڑتی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس تجویز پر مزید غور کیا جا رہا ہے۔ اگر منظوری مل گئی تو عوام کو مرحلہ وار 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس اقدام سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہونے کی امید ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔