ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا کمی؟ بڑی خبر سامنے آگئی

27 فروری, 2026 11:03

یکم مارچ 2026 سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، جس کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔

 بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 30 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 282 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور درآمدی اسپریڈز میں معمولی اضافے نے مقامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کا امکان پیدا کر دیا ہے۔ عرب لائٹ کروڈ کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر براہِ راست صارفین کی جیب پر پڑتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔