سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold prices in Pakistan Today - February 28, 2026
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا 8 ہزار 574 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 72 ہزار 18 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ 388 روپے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 9862 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 5278 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










