پیر، 2-مارچ،2026
پیر 1447/09/13هـ (02-03-2026م)

مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو تاریخی جھٹکا

02 مارچ, 2026 11:24

ایران میں جاری جنگ کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی شدید دکھائی دیے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں غیر معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس میں 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 15,071 پوائنٹس تک گر گیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے مارکیٹ میں کاروبار عارضی طور پر ایک گھنٹہ کے لیے بند کر دیا تاکہ حالات پر قابو پایا جا سکے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 8.97 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 991 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ 100 انڈیکس میں ایک دن میں 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ فروخت کا دباؤ غیر معمولی حد تک بڑھ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک گھنٹہ بندش کے بعد کاروبار کا دوبارہ آغاز

انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار 700 کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے، پی ایس ایکس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ قواعد کے باعث ٹریڈنگ روکی گئی تھی۔

  ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں خطے کی دیگر مارکیٹس کی نسبت زیادہ مندی ہے، سرمایہ کار شدید گھبراہٹ کا شکار نظر آ رہے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔