مشرق وسطیٰ میں کشیدگی؛ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

Gold prices in Pakistan Today - March 2, 2026
ایران پر حملے کے عالمی معیشت پر منفی اثرات پڑنے لگ گئے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث سونے کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ایشیا کی منڈیوں میں پیر کے روز خام تیل کی قیمتوں میں اچانک تیزی دیکھی گئی۔ یہ اضافہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فوجی کارروائی کے بعد صورتحال مزید خراب ہوئی۔ سرمایہ کاروں میں بے چینی پھیل گئی۔ اس کا اثر تیل کی عالمی قیمتوں پر فوری طور پر پڑا۔
عالمی معیار کے خام تیل برینٹ کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ چند منٹوں میں برینٹ 13 فیصد بڑھ کر 82 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا۔ امریکا کے خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں بھی قریب 10 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی قیمتوں میں اوپر کی طرف رجحان تھا۔ ہفتے کو شروع ہونے والی کارروائیوں نے اس رجحان کو تیز کر دیا۔
خطے میں بڑھتی کشیدگی سے سمندری راستے غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔ دنیا کا تقریباً 20 فیصد تیل اسی راستے سے گزرتا ہے۔ کچھ جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے۔ مگر بڑی شپنگ کمپنیوں نے اپنے جہاز روک دیے ہیں۔ انشورنس کی لاگت بھی بہت بڑھ گئی ہے۔ اس سے ترسیل مزید مہنگی ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حالات یہی رہے تو تیل 90 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے۔
توانائی کے تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش سے روزانہ 80 سے 100 لاکھ بیرل تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ اگرچہ کچھ متبادل راستے موجود ہیں۔ مگر وہ کمی پوری نہیں کر سکتے۔ تیل درآمد کرنے والے ممالک کے پاس ذخائر ضرور ہوتے ہیں۔ مگر طویل بندش کی صورت میں یہ ذخائر کافی نہیں ہوں گے۔ اس وجہ سے قیمتوں میں 100 ڈالر سے اوپر جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ قطر ایل این جی کا بڑا برآمد کنندہ ہے۔ راستوں میں رکاوٹ سے سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس کا اثر مہنگائی پر پڑے گا۔ ماہرین معاشیات کے مطابق مہنگا تیل اور گیس معیشت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ پیٹرول مہنگا ہوتا ہے۔ بجلی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھتے ہیں۔ ہوائی سفر کی لاگت بھی اوپر جاتی ہے۔ اگر یہ صورتحال چند دن رہی تو اثر محدود ہوگا۔ لیکن اگر بحران طویل ہوا تو معاشی سست روی کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












