مریم نواز کے پروگرام رمضان راشن کارڈ سے 10 ہزار روپے کیسے وصول کریں؟ آسان مکمل طریقہ سامنے آگیا

How to Receive 10,000 PKR from Maryam Nawaz’s Ramadan Ration Card Program?
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نگرانی میں شروع کیے گئے راشن کارڈ پروگرام کا مقصد کم آمدنی والے اور رجسٹرڈ محنت کش افراد کو مہنگائی کے اس دور میں مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پنجاب سوشل سیکیورٹی کے نظام میں رجسٹرڈ افراد امداد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
مستحق افراد کو بینک آف پنجاب کی جانب سے تصدیقی پیغام بھیجا جا رہا ہے۔ جن شہریوں کو یہ پیغام موصول ہو چکا ہے، وہ اب آسانی سے 10 ہزار روپے کی مالی امداد وصول کر سکتے ہیں۔ رقم حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ افراد اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ساتھ لے کر قریبی بینک آف پنجاب کی برانچ یا نامزد ادائیگی مراکز پر جائیں۔ شناخت کی تصدیق کے بعد نقد رقم فراہم کی جائے گی، تاکہ امداد براہِ راست مستحق افراد تک پہنچے اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
پنجاب حکومت کے مطابق یہ پروگرام خاص طور پر ان محنت کشوں کے لیے ہے جو کم آمدنی کی وجہ سے معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ امدادی رقم مرحلہ وار تقسیم کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ بینک آف پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ادائیگی کا عمل آسان اور شفاف بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











