امریکہ نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری کی اجازت دے دی

امریکی محکمہ خزانہ نے بھارت کو سمندر میں پھنسے ہوئے روسی تیل کی خریداری کے لیے پابندیوں میں عارضی نرمی فراہم کر دی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ تیس دن کی یہ چھوٹ تیل کی قیمت کو عالمی منڈی میں بہتر رکھنے اور ایران کی جانب سے عالمی توانائی کو یرغمال بنانے کی کوششوں سے پیدا ہونے والے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دے گی۔
اسکاٹ بیسنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ یہ ایک دانستہ قلیل مدتی اقدام ہے، جو روسی حکومت کو کوئی خاص مالی فائدہ نہیں پہنچائے گا، کیونکہ اس میں صرف وہ تیل شامل ہے، جو پہلے ہی سمندر میں پھنسا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت-کینیڈا یورینیم معاہدے پر پاکستان کا تشویش کا اظہار
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر حملے کے بعد روسی تیل پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس کے باعث خریداروں کو متبادل تلاش کرنا پڑا تھا۔
واشنگٹن نے روسی توانائی کا بڑے خریدار بھارت پر مسلسل دباؤ ڈالا ہے کہ وہ تیل کی خریداری بند کرے تاکہ روسی حملے کے لیے فنڈز کی فراہمی کو کم کیا جا سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











