پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اثرات، کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان

After Historic Hike in Petroleum Prices, Another Bad News for the Public Emerges
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات ملک بھر میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں مال بردار کرایے 20 فیصد بڑھا دیے جائیں گے۔
ملک شہزاد اعوان کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 78 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 68 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس سے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کسی مجبوری کے تحت بڑھا رہی ہے تو اسے ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکسز میں کمی کر کے ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دینا چاہیے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ ہر پاکستانی متاثر ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔
ملک شہزاد اعوان نے وفاقی، پنجاب اور سندھ حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ٹرانسپورٹرز سے کیے گئے معاہدوں پر فوری عملدرآمد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی گئی تو ملک بھر میں ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











