پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد عدالت سے بڑی خبر آگئی

Major Update from the Court After Historic Hike in Petroleum Prices
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی اور عوام دشمن اقدام ہے، ٹرانسپورٹ، بجلی، زراعت اور اشیائے خوردونوش بھی مہنگی ہوں گی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











