سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Gold prices in Pakistan Today - March 9, 2026
آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 500 روپے کم ہوکر 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے پر آگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 573 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 37 روپے کم ہوکر 8894 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 65 ڈالر سستا ہوکر 5106 ڈالر پر آ گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











