عید کے بعد دودھ کتنے روپے فی کلو ملے گا؟ تشویشناک خبر آگئی

How Much Will Milk Cost Per Kg After Eid? Concerning News Emerges
پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب دودھ کی قیمت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈیری فارمز سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے بعد شہر میں دودھ کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ڈیری فارمز کے نمائندوں کے مطابق اس وقت انہیں ایک کلو دودھ تیار کرنے پر تقریباً 295 روپے لاگت آ رہی ہے۔ جبکہ شہر میں سرکاری طور پر دودھ 220 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ نرخوں پر دودھ فروخت کرنا مشکل ہو گیا ہے اور اس وجہ سے ڈیری انڈسٹری کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈیری فارمز کے مالکان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر حکومت نے قیمتوں میں مناسب اضافہ نہ کیا تو انہیں نقصان سے بچنے کے لیے خود ہی نرخ بڑھانے پڑیں گے۔ ان کے مطابق عید کے بعد دودھ کی قیمت 300 روپے فی کلو تک مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی کو باضابطہ خط بھی لکھا گیا ہے۔
دوسری جانب شہر کی انتظامیہ نے اس معاملے پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی نے کہا ہے کہ اگر کسی نے دودھ مہنگا فروخت کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق شہریوں کو مہنگا دودھ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے بھی واضح کیا ہے کہ دودھ کی قیمت میں ازخود اضافہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دودھ کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کا اختیار کمشنر کراچی کے پاس ہے اور کسی بھی فیصلے سے پہلے متعلقہ حکام کی منظوری ضروری ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












