پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی حالات کا اثر ہے، مشرف زیدی

وزیر اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ خطے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے اثرات میں سے ایک ہے۔
مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ دراصل خطے میں پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال اور عالمی حالات کے اثرات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں اور خطے کے دیگر برادر ممالک میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر معاشی دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت مختلف ممالک کی معیشتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔
مشرف زیدی نے کہا کہ اس صورتحال کے نتیجے میں توانائی کے شعبے پر دباؤ بڑھا ہے اور اسی تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اثرات، کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت موجودہ حالات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے تاکہ عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے سرکاری وسائل کے تحفظ اور سرکاری اداروں میں کفایت شعاری کو فروغ دینے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال غیر معمولی نوعیت کی ہے اور اس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے۔
مشرف زیدی نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ معاشی استحکام کو برقرار رکھا جائے اور عوامی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












